Breaking News
Home / Uncategorized / ملک سلیم ساہیوال ڈسٹرکٹ بار کے صدر منتخب

ملک سلیم ساہیوال ڈسٹرکٹ بار کے صدر منتخب

ساہیوال(بیورورپورٹ) ساہیوال بار ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل ہوگئے‘ صدر ملک سلیم کوڈھن منتخب ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈسٹرکٹ بار ساہیوال کے انتخابات میں صدر‘ نائب صدر‘سیکرٹری اور جوائنٹ سیکرٹری کی سیٹوں کے لئے ووٹ ڈالے گئے جس میں صدر کی سیٹ کے لئے ملک سلیم کوڈھن 615 ووٹ لیکر منتخب ہوئے ان کے مد مقابل امیدواران ملک رزاق احمد ڈھکو نے 388 اور چوہدری طاہر سعید نے 92ووٹ لئے۔نائب صدارت کے لئے مہریونس جاونس 553ووٹ لیکر نائب صدر منتخب ہوئے۔ ان کے مد مقابل راناطاہر سعید نے 277ووٹ اور محمد مجاہد نے 261 ووٹ حاصل کئے۔جنرل سیکرٹری کے لئے ندیم بشیر 493ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ ان کے مد مقابل رانا عامر رضا 380ووٹ اور نواز خان بلوچ نے 212 لئے۔ جوائنٹ سیکرٹری کے لئے محمد ذیشان یاسین 629ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ ان کے مدمقابل حافظ عامر سعید 462ووٹ لینے میں کامیاب ہوئے۔قبل ازیں مہر مظہر فرید دادڑہ فنانس سیکرٹری اور ارشاد بلوچ لائبریری سیکرٹری کے لئے بلا مقابلہ منتخب ہوئے۔

—–Shared for Information Purpose Only—-

Please check the Pop-up.

We would like to keep you updated with special notifications.