Breaking News
Home / Uncategorized / ساہیوال، ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے خاتون جاں بحق

ساہیوال، ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے خاتون جاں بحق

ساہیوال(بیورورپورٹ) تیز رفتار ٹریکٹر کی ٹکر کے نتیجہ میں ایک خاتون جاں بحق‘ایک خاتون زخمی۔ تفصیلات کے مطابق محمدپور روڈ پر 90/6-Rکے قریب ایک تیز رفتار ٹریکٹر اورموٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجہ میں موٹرسائیکل پر سوار 25سالہ خاتون سونیا بی بی موقع پر جاں بحق ہو گئی جبکہ دوسری خاتون تحریم شدید زخمی ہوئی ہے جسے ریسکیو 1122کے عملہ نے طبی امداد دیکر ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیاہے جہاں پر وہ زیر علاج ہے۔ حادثہ میں موٹرسائیکل سوار نوجوان خوش قسمتی سے بچ گیا۔

—–Shared for Information Purpose Only—-