جمعرات , اگست 22 2019
Breaking News
Home / Uncategorized / ساہیوال، سرکاری نمبر سے معلومات لے کر سرکاری افسر کو لوٹ لیا گیا

ساہیوال، سرکاری نمبر سے معلومات لے کر سرکاری افسر کو لوٹ لیا گیا

ساہیوال (بیورورپورٹ)بینکنگ سائبر کرائم کا ایک اور شکار‘بنک کے سرکاری نمبر سے معلومات لیکر ریٹائرڈ سرکاری افسر کولوٹ لیا‘ آدھ گھنٹے میں 3لاکھ روپے اکاؤنٹ سے خردبرد۔تفصیلات کے مطابق واپڈا کے ریٹائرڈ چیف آفیسر خالد مقصود کا پنشن اکاؤنٹ حبیب بنک ہائی سٹریٹ برانچ ساہیوال میں ہے جنہیں بنک کے ٹول فری نمبر 021-111-111-425سے کال کر کے اکاؤنٹ کی تفصیلات معلوم کی گئیں اوراکاؤنٹ سے 12جنوری کو چھٹی والے دن آدھے گھنٹے کے دوران 3لاکھ روپے نکلوا لئے گئے۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ اکاؤنٹ ہولڈر کی اے ٹی ایم لمٹ صرف25ہزار روپے روزانہ ہے لیکن اکاؤنٹ سے ایک ہی دن میں 6ٹرانزکشن کے ذریعے رقم خردبرد کی گئی۔ایک ٹرانزکشن الائیڈ بنک پنڈی برانچ میں ایک لاکھ 50ہزار روپے کی گئی جبکہ 50-50ہزار روپے کی 3ٹرانزکشنز سرگودھا میں ایزی پیسہ سے وصول کی گئیں۔متاثرہ شخص خالد مقصود نے تحقیقات کیلئے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ لاہور کو درخواست دیدی ہے جنہو ں نے کارروائی شروع کر دی ہے۔انہو ں نے حبیب بنک انتظامیہ سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ 25ہزار لمٹ والے اکاؤنٹ سے 3لاکھ روپے کی ٹرانزکشنزاور بنک کے سرکاری ٹول فری نمبر سے کال کی بھی تحقیقات کی جائیں۔

—–Shared for Information Purpose Only—-