6

استاد کی عزت


مڈل تک میں محلہ میں میں ایک خاتون ٹیچر کے ہاں ٹیوشن پڑھنے جاتا تھا تو ان کے گھر کی دوسری منزل پر ایک ٹینکی تھی جدھر کوئی موٹر وغیرہ کا انتظام نہیں تھا ہم کچھ ہم جماعت لڑکے روزانہ بیس بالٹیاں جو ایک لڑکے کے حصے میں آتی تھیں روزانہ دوسری منزل میں ٹینکی میں ڈالتے تھے یعنی بیس مرتبہ ہر بچہ دوسری منزل پر پانی کی بالٹی بھر کر لے کر جاتا تھا میرے گھر والوں کو بھی پتہ تھا لیکن انہوں نے کبھی برا نہیں منایا بلکہ استاد کی حدمت کی حوصلہ افزائی کی کیسی چائلڈ لیبر استاد کی حدمت ہے استاد کی ڈھیروں دعائیں ملتی تھیں 
آج جو بڑے گریڈ عزت دولت استاد کی دعائیں ہی تو ہیں
ساتویں میں جب والد صاحب کا انتقال ہوا انہی استاد نے کئی سال بغیر فیس کے پڑھایا اسسٹنٹ کمشنر صاحب نے ایک ٹیچر کو اپنی کار صاف کروانے پر تھانے پکڑوا دینا ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا ………دور بدل گیا اب اساتذہ کو بھی اختیاط کرنا چاہیے