Breaking News
Home / News / ’ہاؤس فل فور‘ میں اکشے کمار گلوکاری کے جوہر بھی دکھائیں گے

’ہاؤس فل فور‘ میں اکشے کمار گلوکاری کے جوہر بھی دکھائیں گے

اکشے کمار فلم کے نئے سیکوئل میں کامیڈی کے ساتھ گلوکار میکا سنگھ کے ہمراہ آواز کا جادو جگائیں گے (فوٹو: فائل)

اکشے کمار فلم کے نئے سیکوئل میں کامیڈی کے ساتھ گلوکار میکا سنگھ کے ہمراہ آواز کا جادو جگائیں گے (فوٹو: فائل)

 ممبئی: بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو اکشے کمار اب اپنی مشہور فلم ’ہاؤس فل‘ کے چوتھے سیکوئل میں اداکاری کے ساتھ گلوکاری کے جوہر بھی دکھائیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ میں خطرناک اسٹنٹ کی وجہ سے پہچانے جانے والے اکشے کمار اپنی مشہور فلم سیریز ’ہاؤس فل فور‘ میں کامیڈی کے ساتھ معروف گلوکار میکا سنگھ کے ہمراہ  آواز کا جادو جگائیں گے۔

فلم کے تین سیکوئل میں ہدایت کار کے فرائض انجام دینے والے ساجد خان پر جنسی ہراسانی کے الزام کے بعد فلم کا چوتھا سیکوئل کھٹائی میں پڑ گیا تھا تاہم ساجد کی جگہ ہدایت کار اور مصنف کی خدمات اب فرحت سامجی ادا کریں گے جس کے بعد سے فلم کا نیا سیکوئل منفرد بنانے کے لیے اکشے کمار کی آواز میں گانا شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ فلم میں اکشے سے گلوکاری کا خیال ہدایتکار کا تھا تاہم فلم کے پروڈیوسر ساجد ناڈیاڈ والا کی جانب سے تائید کیے جانے کے بعد اکشے کمار کو گلوکاری کے لیے آمادہ کیا گیا جوکہ اب حتمی طور پر میکا سنگھ کے ساتھ گلوکاری کریں گے۔

واضح رہے کہ فلم کے نئے سیکوئل میں اکشے کمار، رتیش دیش مکھ، بومن ایرانی، چنکی پانڈے تو پہلے ہی شامل تھے اور اب طنز و مزاح  سے بھرپور اس فلم میں کریتی سنن، پوجا ہیج اور بوبی دیوئل بھی اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے جب کہ اکشے کمار اس سے قبل فلم سنگھ از کنگ، اٹس انٹر ٹینمنٹ اور اسپیشل 26 میں گلوکاری کرکے لوہا منوا چکے ہیں۔

—–Shared for Information Purpose Only—-Like and Subscribe my Youtube ChannelWatch it on Youtube