منگل , جولائی 23 2019
Breaking News
Home / News / لیبیا کے شہر بن غازی میں فوجی کمانڈر کی تدفین کے موقع پر دھماکہ ،چار افراد ہلاک

لیبیا کے شہر بن غازی میں فوجی کمانڈر کی تدفین کے موقع پر دھماکہ ،چار افراد ہلاک

تریپولی (مانیٹرنگ ڈیسک) عرب ملک لیبیا کے شہر بن غاز ی میں ایک فوجی کمانڈر کی تدفین کے موقع پر کار بم دھماکہ ہو گیا جس کے نتیجے میں فوجی اہلکاروں سمیت چار افراد جاں بحق جبکہ 33زخمی ہو گئے۔ عرب میڈیا کی رپورٹ میں بتا گیا گیا ہے کہ بن غازی کے ہواری قبرستان کے احاطے میں فوجی حکام کی موجودگی کے دوران اس وقت کیاگیا جب کمانڈر حفتر کی فوج کے ایک کمانڈر کی نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد تدفین کی جارہی تھی۔

دھماکے میں ہلاک ہونے والے افراد میں دو فوجی اور دو عام شہری شامل ہیں جبکہ فوجی و پولیس اہلکار اور عام شہری زخمی بھی ہوئے ہیں۔اسپیشل فورسزکے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ونیس بوخمادہ سمیت دیگراعلیٰ حکام نماز جنازہ میں شریک تھے لیکن وہ دھماکے میں محفوظ رہے۔ملٹری انجینئر خلیفہ العبیدی بھی اس وقت موجود تھے جب تدفین کے دوران دھماکہ ہوا، ان کا کہنا ہے کہ 2 مختلف کاروں میں دھماکہ خیز مواد رکھ کر 2 دھماکے کیے گئے۔دھماکے کی ذمے داری فی الحال کسی گروپ کی جانب سے قبول نہیں کی گئی۔

—–Shared for Information Purpose Only—-Like and Subscribe my Youtube ChannelWatch it on Youtube