Breaking News
Home / News / مچل سٹارک نے کسی ایک ورلڈ کپ ایڈیشن میں زیادہ وکٹیں لینے کاریکارڈ قائم کر دیا

مچل سٹارک نے کسی ایک ورلڈ کپ ایڈیشن میں زیادہ وکٹیں لینے کاریکارڈ قائم کر دیا

برمنگھم (مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلوی بائولر مچل سٹارک نے ورلڈ کپ کی تاریخ کا ایک بڑا ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔وہ کسی ایک ورلڈکپ ایڈیشن میں زیادہ وکٹیں لینے والے دنیا کے پہلے بائولر بن گئے ہیں ۔انھوںنے ورلڈ کپ 2019میں 27وکٹیں اپنے نام کیں اس طرح انھوں نے اپنے ہم وطن اور سابق آسٹریلوی فاسٹ بائولر گلین میگراکا کسی ایک ایڈیشن میں 26وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ توڑ ڈالا ہے۔

میگرا نے ویسٹ انڈیز میں کھیلے گئے ورلڈ کپ 2007میں 26وکٹیں حاصل کی تھیں۔ واضح رہے کہ انگلینڈ نے آسٹریلیا کو شکست دے کر ورلڈ کپ 2019کے فائنل کےلئے کوالیفائی کر لیا۔ برمنگھم میں کھیلے گئے یکطرفہ میچ میں انگلینڈ نے یکطرفہ میچ میں روایتی حریف آسٹریلیا کو 8وکٹوں سے شکست دےدی۔ آسٹریلیا کی جانب سے دیاگیا 224رنز کا ٹارگٹ انگلینڈ نے 33ویں اوورمیں دو وکٹوں پر حاصل کر لیا ۔ انگلینڈ کی جانب سے جیسن روئے نے پانچ چھکوں اور نو چوکوں کی مدد سے 85رنز بنائے جبکہ جوئے روٹ نے بھی 49رنز کی اننگز کھیلی ۔ کپتان مارگن 45 رنز بنا کرتیسرے نمایاں بلے باز رہے۔ آسٹریلیا کی جانب سے سٹارک اور کمنزنے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔اس سے قبل اس سے قبل آسٹریلوی ٹیم 48ویں اوور میں 223رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی۔ سٹیو سمتھ نے 85جبکہ ایلکس کیری نے 46رنز بنائے۔ انگلش بالروں ووکس اور عادل رشید نے تین تین جبکہ آرچر نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ فائنل میں انگلینڈ کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے ہوگا۔ انگلینڈ کی ٹیم 1992کے بعد پہلی با ر ورلڈ کپ فائنل میں پہنچی ہے جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم مسلسل دوسری بار ورلڈ کپ فائنل کھیلے گی ۔

—–Shared for Information Purpose Only—-Like and Subscribe my Youtube ChannelWatch it on Youtube