منگل , جولائی 23 2019
Breaking News
Home / News / کوہستان میں مسافر گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے 8 افراد جاں بحق

کوہستان میں مسافر گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے 8 افراد جاں بحق

پولیس اور انتظامیہ مقامی لوگوں کے ساتھ مل کر لاشیں نکالنے کی کوشش کررہے ہیں، ڈی سی کوہستان حامد الرحمان (فوٹو : فائل)

پولیس اور انتظامیہ مقامی لوگوں کے ساتھ مل کر لاشیں نکالنے کی کوشش کررہے ہیں، ڈی سی کوہستان حامد الرحمان (فوٹو : فائل)

کوہستان: اپر کوہستان میں سیو لنک روڈ لال کور کے مقام پر مسافر گاڑی گہری کھائی میں گرنے کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کوہستان کے علاقے اپر کوہستان میں مسافر گاڑی گہری کھائی میں گرنے کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق جب کہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔

ڈپٹی کمشنر کوہستان حامد الرحمان کے مطابق سیو لنک روڈ لال کور کے مقام پر مسافر گاڑی ہزاروں فٹ گہری کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار بچوں و خواتین سمیت  8افراد جاں بحق ہوگئے، حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔

ڈپٹی کمشنر کوہستان کا کہنا ہے کہ پولیس اور انتظامیہ مقامی لوگوں کے ساتھ مل کر لاشیں نکالنے کی کوشش کررہے ہیں اور اے سی داسو ریسکیو آپریشن کی نگرانی کررہے ہیں تاہم راستہ کھٹن ہونے کے پیش نظر ریسکیو کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

—–Shared for Information Purpose Only—-Like and Subscribe my Youtube ChannelWatch it on Youtube