منگل , جولائی 23 2019
Breaking News
Home / News / حیدرآباد میں کم سن بہن بھائی زیادتی کے بعد قتل

حیدرآباد میں کم سن بہن بھائی زیادتی کے بعد قتل

پولیس قاتلوں کو گرفتار کرکے انصاف فراہم کرے، والد انتظار سیال فوٹو: فائل

پولیس قاتلوں کو گرفتار کرکے انصاف فراہم کرے، والد انتظار سیال فوٹو: فائل

حیدرآباد میں کم سن بہن اور بھائی کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا، لواحقین نے لاش سڑک پر رکھ کر احتجاجی مظاہرہ کیا اور ملزم کو گرفتار کر کے سرِعام پھانسی دینے کا مطالبہ کیا۔

مقتولین کے والد انتظار سیال کے مطابق 8 جولائی کو رخسار اور اس کے بھائی قادر کو ایک محلے دار عثمان ورغلا کر ساتھ لے گیا تھا، قادر بخش اسی روز رات زخمی حالت میں ایئر پورٹ روڈ سے ملا جو بعد ازاں اسپتال میں دم توڑ گیا۔

والد کا کہنا ہے کہ 7 سالہ بچی رخسار کی لاش گزشتہ روز برآمد ہوئی جسے زیادتی کے بعد قتل کیا گیا ہے،  لواحقین نے جی او آر کالونی میں لاش سڑک پر رکھ کر احتجاجی مظاہرہ کیا اور ملزم کو گرفتار کر کے سرِ عام پھانسی دینے کا مطالبہ کیا۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ لطیف آباد بسم اللہ سٹی بلاک اےون میں خالی مکان سے اس بچی کی لاش برآمد ہوئی ہے اور اس حوالے سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

—–Shared for Information Purpose Only—-Like and Subscribe my Youtube ChannelWatch it on Youtube