News

محکمہ موسمیات نے کن شہروں میں بارش کی پیشگوئی کردی،شدید گرمی کے ستائے شہریوں کیلئے خوشخبری آگئی

By  | 

اسلام آباد (نیوزڈیسک) محکمہ موسمیات نے شدید گرمی کے ستائے شہریوں کو خوشخبری سناتے ہوئے حیدر آباد اور کراچی میں بارش کی پیشگوئی کردی۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج (بدھ کو) رات کے وقت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اور جنوبی پنجاب، مشرقی بلوچستان اور سندھ میں موسم شدید گرم رہے گا۔ مالاکنڈ، ہزارہ

ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اورجنوبی پنجاب اور مشرقی بلوچستان میں موسم شدید گرم رہے گا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جمعرات کے روز جنوب مشرقی سندھ کے شہروں میرپور خاص، حیدرآباد اور کراچی ڈویژن میں کہیں کہیں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔بدھ کے روز بلوچستان کا شہر تربت ملک کا گرم ترین مقام رہا جہاں درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

—–Shared for Information Purpose Only—-

You must be logged in to post a comment Login