News

”آج تو لفافوں کی دنیا ہی لٹ گئی “وینا ملک نے مریم نواز کے بعد عاصمہ شیرازی کے خلاف محاذ کھول لیا

By  | 

لاہور (نیوزڈیسک)معروف اداکارہ وینا ملک نے پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کے بعد معروف صحافی عاصمہ شیرازی کے خلاف محاذ تیار کر لیا۔معروف صحافی عاصمہ شیرازی نے ٹویٹ کیا کہ پچھلے نو ماہ جتنا قرضہ حاصل کیا اس پر بھی کمیشن بنے گا اور آئی ایم ایف کی شرائط بتائی جائیں گی اورکیا ادویات کے اسکینڈل کی تحقیقات بھی ہوں گی؟۔

پچھلے نو ماہ جتنا قرضہ حاصل کیا اُس پر بھی کمیشن بنے گا !اور آئی ایم ایف کی شرائط بتائی جائیں گی اورکیا ادویات کے اسکینڈل کی تحقیقات بھی ہوں گی؟؟؟؟دس برسوں میں ملک پر چوبیس ہزار ارب قرضہ کیسے چڑھا؟ وزیر اعظم کا کرپٹ افراد کی سرکوبی کے لئے انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان۔ کمیشن میں ایف بی آر، ایف آئی اے، آئی بی اور آئی ایس آئی کے حکام بھی شامل ہوں گے۔ عاصمہ شیرازی کے اس ٹویٹ پر وینا ملک نے طنزیہ ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ جب کرپشن کے پیسوں کی تحقیقات ہوں گی ۔تو لفافوں کا نام ضرور آئے گا۔

—–Shared for Information Purpose Only—-

You must be logged in to post a comment Login