Uncategorized

ساہیوال، ڈسٹرکٹ ہاکی چیمپئین شپ کا آغاز

By  | 

ساہیوال (ایس این این) ڈسٹرکٹ ہاکی چیمپئن شپ گزشتہ رو ز سپورٹس ہاکی گراؤنڈ میں شروع ہوگئی ‘افتتاحی میچ نیشنل ہاکی کلب اور برادرز ہاکی کلب کے مابین کھیلاگیا جو نیشنل ہاکی کلب نے شاندار کھیل کا مظاہر ہ کرتے ہوئے صفر کے مقابلہ میں 3گول سے جیت لیا۔جیتنے والی ٹیم کے کھلاڑیوں طاہر محمود‘ عبدالرحمن اور دیگر نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا ۔
میچ کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال محمد سیف تھے جن کا کھلاڑیوںکے ساتھ تعارف کرایاگیا ۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ساہیوال چوہدری عبدالقیوم ‘ صدر ڈی ایچ اے ساہیوال انوارا لحق اور سیکرٹری ڈی ایچ اے محمد ہارون بٹ کے علاوہ شیخ وحید اور دیگر کھیلوں کی تنظیموں سے تعلق رکھنے والے افراد بھی موجود تھے۔ مہمان خصوصی نے کھلاڑیوں پر زور دیا کہ وہ گراؤنڈ کو آباد رکھنے کے لئے ہاکی کے کھیل پر بھرپور توجہ دیں اور ساہیوال سمیت پاکستان کا نام روشن کریں۔

—–Shared for Information Purpose Only—-

You must be logged in to post a comment Login