News

پاکستان اور آسٹریلیا کے میچ کا ناقابل یقین نتیجہ آگیا ورلڈ میچ میں پاكستان كو آسٹریلیا كے ہاتھوں شکست

By  | 

لندن ( مانیٹرنگ ڈیسک) ورلڈکپ میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 41رنز سے شکست دے دی۔ 308رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم 45ویں اوورز میں 266رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی۔ پاکستانی کی شکست کی تما م تر ذمہ داری ٹاپ آرڈر پرعائد ہو تی ہے جو ایک آسان وکٹ پر جم کر نہ کھیل سکا۔ فخرزمان اور شعیب ملک صفر جبکہ آصف علی پانچ رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔ کپتان سرفراز احمد ،

وہاب ریاض اور حسن علی نے نچلے نمبروں پر آسٹریلوی بائولنگ کا ڈٹ کر مقابلہ کیا لیکن وہاب ریاض کے آئوٹ ہوتے ہی باقی ماندہ ٹیم بھی چلتی بنی ۔ آسٹریلیا کی جانب سے ڈیوڈ وارنر سے سنچری بنائی جبکہ پاکستان کی جانب سے محمد عامر نے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔

—–Shared for Information Purpose Only—-

You must be logged in to post a comment Login