14

کسی بھی بیرونی جارحیت کے خلاف سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں، پاکستان

پاکستان دہشت گردوں کی تمام صورتوں کی مزمت کرتا ہے، ڈاکٹر محمد فیصل فوٹو:فائل

پاکستان دہشت گردوں کی تمام صورتوں کی مزمت کرتا ہے، ڈاکٹر محمد فیصل فوٹو:فائل

 اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ پاکستان کسی بھی بیرونی جارحیت کےخلاف سعودی عرب کےساتھ کھڑاہے۔

دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان میں پاکستان نے سعودی عرب میں آئل پمپس پر ڈرون حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہارکرتا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سعودی عرب کی تیل تنصیبات پر 7 ڈرون حملے 

ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل کا کہنا ہے کہ پاکستان کسی بھی بیرونی جارحیت کے خلاف سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے اور انسداد دہشت گردی کے لئے سعودی عرب اور اقوام عالم کے ساتھ تعاون کرے گا، پاکستان دہشت گردوں کی تمام صورتوں کی مزمت کرتا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی وزیر توانائی خالد الفالح نے گزشتہ روز بندرگاہ ينبع البحر میں تیل کے پمپنگ اسٹیشن کی پائپ لائن نمبر 8 اور 9  پر دہشت گردوں کی جانب سے دو ڈرون حملوں سے آگاہ کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا تھا کہ حملوں میں کسی قسم کا جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔

—–Shared for Information Purpose Only—-