Breaking News
Home / News / بھارتی فوج میں شامل پنجابی کشمیر میں ظلم کا حصہ نہ بنیں، فواد چوہدری

بھارتی فوج میں شامل پنجابی کشمیر میں ظلم کا حصہ نہ بنیں، فواد چوہدری

انصاف پسند بھارتی حکومت کے اصولوں کو ماننے سے انکار کریں، فواد چوہدری۔ فوٹو : فائل

انصاف پسند بھارتی حکومت کے اصولوں کو ماننے سے انکار کریں، فواد چوہدری۔ فوٹو : فائل

 اسلام آباد: وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی بیرسٹر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ میں بھارتی فوج میں موجود تمام پنجابیوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ کشمیر میں ناانصافی اور ظلم کا حصہ نہ بنیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی بیرسٹر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ظلم سے انکار کرنے کا مطالبہ کرنا مداخلت نہیں، میں بھارتی فوج میں موجود تمام پنجابیوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ کشمیر میں ناانصافی اور ظلم کا حصہ نہ بنیں اور مقبوضہ وادی میں ڈیوٹی کرنے سے انکار کر دیں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ میں تمام انصاف پسند بھارتیوں سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ نریندر مودی کی فسطایت کے ساتھ ساتھ حکومت کے اصولوں کو ماننے سے انکار کریں، کیوں کہ مزاحمت کے بغیر امن ممکن نہیں ہے۔

—–Shared for Information Purpose Only—-Like and Subscribe my Youtube ChannelWatch it on Youtube